آغا سراج درانی 230

عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں،آغا سراج درانی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ میرا عہدہ آئینی ہے جبکہ میرے گھر کو سب جیل بنایا گیا ہے۔ عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں، مارچ نکلے گا اور اسلام آباد پہنچے گا، عوام کی بڑی تعداد لانگ مارچ میں شامل ہو گی،

ہفتہ کو احتساب عدالت کراچی میں پیشی کے موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ گھر کو سب جیل بنانا ہوم ڈپارٹمنٹ کے قوانین کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، آج عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ مارچ نکلے گا اور اسلام آباد پہنچے گا، عوام کی بڑی تعداد لانگ مارچ میں شامل ہو گی، جس کے لیے دیگر جماعتوں کا الگ لائحہ عمل ہے، اسمبلی کے باہر بیٹھے لوگوں سے گزارش ہے کہ عدالتوں میں جائیں، اسمبلی کے باہر بیٹھنے سے اسمبلی کو نہیں عوام کو پریشانی ہے۔

قبل ازیں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں