علی زیدی 219

عوام شاہد خاقان عباسی کے نامناسب رویے اور گندی زبان پر حیران ہیں، علی زیدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)شاہد خاقان عباسی کی سپیکر قومی اسمبلی سے تلخ کلامی پر وزیر بحری امور علی زیدی نے شاہد خاقان عباسی کے رویے کی وجوہات قوم کو بتا تے ہوئے کہاہے کہ آپ سابق وزیراعظم پاکستان کی نامناسب رویے اور گندی زبان پر حیران ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چوری کے پیسوں پر پلنے والی اولاد سے آپ اس کے سوا توقع ہی کیاکرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کے مرحوم والد نے نیشنل بنک سے ایک ارب کا فراڈ کیا، انگریزی روزنامے دی فرنٹیئر پوسٹ نے 10 اگست 1991 کے اپنے شمارے میں تمام تفصیلات چھاپ رکھی ہیں، اس واقعہ میں سب کیلئے ایک تنبیہ موجود ہے، چوری کی دولت اور حرام کی کمائی ہمیشہ آپ کے بچوں کے ذہنوں پر اثر ڈالتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں