ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)عمران خان نے ٹرمپ کی خواہش پر کشمیرکو پلیٹ میں رکھ کربھارت کے حوالے کیا،مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہا کہ عمران خان نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کی خواہش پر کشمیر کوپلیٹ میں رکھ کربھارت کے حوالے کیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلم اکثریت والا حصہ پاکستان اور ہندو اکثریت والا بھارت کا تسلیم ہوا،مگر اس پر آج تک عمل درامد نہ ہو سکا کشمیریوں نیتحریک آزادی کی جدوجہد میں لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں، عورتیں بیوہ اور بچے یتیم ہو گئے
تمام قربانیوں کونظراندازکرکے قائد اعظم محمد علی جناح کی شہ رگ کشمیر کو آج کے دن بھارت کے حوالے کر دیا گیا، عمران نیازی نے امریکہ کے دورے سے واپسی پر ایئرپورٹ پر کہا کہ میں دوبارہ ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں،وہ ورلڈکپ بغیر کسی لڑائی ،جدوجہداورکسی کو پتہ چلے بغیر ٹرمپ کی خواہش پر پلیٹ میں رکھ کرکشمیر کو مودی کے حوالے کر دیا گیا جو اج بھارت کا صوبہ ہے،باوجوداس کے بھارت کو ہمت نہیں کہ کشمیر میں الیکشن کرا سکیں
5اگست استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں،انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں مسلمانوں کے قتل عام پر پہلے کشمیراور اب فلسطین کے معاملات پر اقوام متحدہ کا کردار مردہ گھوڑے سے بھی بدتر ہے،امریکہ میں جانوروں اور پرندوں کے بھی حقوق ہیں ،مگر مسلمانوں کے لیے کوئی تنظیم نہیں کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا خون بہت سستا ہے جس کی مثال دنیائے عالم میں نہیں ملتی انہوں نے افسوس سے کہا 57 اسلامی ممالک پر کشمیر کے حوالے سے متعدد بار اجلاس ہوئے مگر اس کی قراردادوں پر عمل درامد نہ ہو سکا جبکہ فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کے کسی ایجنڈے میں شامل ہی نہیں
برجیس طاہر کا مزیدکہنا تھا حماس کی نہتی تنظیم کا فلسطین میں قتل عام بہت بڑا المیہ ہے، پاکستانی قوم اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے کندھے سے کندھاملائے ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اقوام متحدہ کی عالمی انسانی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے وہ مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن سانگلہ ہل میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
قبل ازیں انہوں نے نواحی گاؤں میں پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ محمد طلحہ کی قبر پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔