کراچی(رپورٹنگ آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئررہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے الزام لگایا ہے کہ عمران فاروق کوبانی ایم کیوایم نے مروایا، بانی متحدہ نے نشے میں دھت ہوکرعمران فاروق کوقتل کرنیکاحکم دیا،بانی متحدہ را سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں، یہ پوری نسل برباد کرچکا ہے اور اب بھی برباد کررہا ہے، یہ 40 سالوں میں کتنے لوگوں کو کھاگیا، اب بھی کھا رہا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی ایم کیوایم ڈرامے بازآدمی ہے، بانی متحدہ لاشوں پر آئٹم سانگ کرتے ہیں، بانی متحدہ سمجھتا ہے کہ وہ راجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پربانی ایم کیوایم نے ناٹک شوکیا، بانی نے لاش پاکستان بھیجنے کیلیے لاکھوں پائونڈ کاچندہ وصول کیا، بانی متحدہ کی سالگرہ پرعمران فاروق کومارکرتحفہ دیا گیا، لاش کیلیے چندہ لینے کی اپیل کی،عمران فاروق کے بچوں سے درخواست کرتا ہوں کہ بانی سے رابطہ نہیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے میت پاکستان بھیجنے کے لیے دنیا بھر سے چندا اکٹھا کیا، میں نے دو سال سے بانی ایم کیوایم پر بات کرنا چھوڑ دی تھی، ڈرامہ کر رہا ہے، تکیے کے نیچے سے 5 لاکھ پانڈ نکلے، آفس سے 6 لاکھ پانڈ نکلے، ان کے پاس 6 ہزار پانڈ نہیں تھے عمران فاروق کی بیوی کے لیے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ بانی ایم کیو ایم مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار ہے، مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھاگیا،اب بھی کھا رہا ہے،
ہم آئینی ترمیم لے کر گھوم رہے تھے اس کو اللہ نے اتنی طاقت دی تھی، اس وقت اس کو یہ خیال نہیں آیا اب یہ ہمیں کہہ رہا ہے، اس نےآئینی ترمیم کے لیے کبھی ہڑتال کی جب ایک آواز پر 5 لاکھ لوگ جمع ہو جاتے، 20 سال پہلے یہ سب کرتا تو 10 منٹ میں آئینی ترمیم ہوتی لیکن یہ نہیں چاہتا تھا۔









