عمران فاروق قتل کیس

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں 19اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر پیر کو سماعت کرے گا،

جسٹس بابر ستار بھی بینچ میں شامل ہیں،ملزمان معظم علی، خالد شمیم اور سید محسن علی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،ملزمان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت کے 18 جون 2020 کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، اے ٹی سی نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کو عمر قید اور دس، دس لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمان کی اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے