مسرت جمشید چیمہ 16

عمران خان کے علاج میں دانستہ تاخیر بینائی کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا ہے ‘ مسرت چیمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہوئے پانچ روز گزرنے کے باوجود باضابطہ طور پر علاج معالجہ شروع نہیں ہو سکا ، دانستہ تاخیر کا مقصد بینائی کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ کے علاج کے معاملے میں جان بوجھ کر تاخیر مجرمانہ غفلت ہے،علاج میں مزید کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،مطالبہ ہے کہ عمران خان کو نہ صرف فوری ہسپتال منتقل کیا جائے بلکہ ان کی آنکھ کا علاج بھی شروع کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں