ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) بالی وڈ کے مشہور اداکار عمران خان ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے اور ان کی واپسی ایک دلچسپ نیٹ فلکس رومینٹک کامیڈی کے ذریعے ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس پروجیکٹ کو ان کے ماموں عامر خان پروڈیوس کریں گے جو عامر خان پروڈکشنز کی پہلی OTT پلیٹ فارم پر پیشکش ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئی فلم کی ہدایتکاری دانش اسلم کریں گے، جنہوں نے 2010 میں عمران اور دیپیکا پڈوکون کو فلم ‘بریک کے بعد’ میں ڈائریکٹ کیا تھا۔عامر خان نے عمران کو قیامت سے قیامت تک اور بعد میں جانے تو… یا جانے نہ کے ذریعے لانچ کیا تھا ایک بار پھر ان کی واپسی میں اہم کردار ادا کریں گے۔