خرم شیر زمان

عمران خان کی سیکیورٹی کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، خرم شیر زمان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کا معاملہ انتہائی سنگین ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے عمران خان کی سیکیورٹی کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں بھی دہشتگردی کا سامنا رہا، عمران خان کا نقصان قوم اوراتحادی حکومت کا سیاسی نقصان ہوگا۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے تو ماں کی طرح تحفظ بھی دے۔