مسرت جمشید چیمہ 105

عمران خان کی رہائی سے قوم کے اتحاد کو مزید تقویت ملے گی ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی سے قوم کے اتحاد کو مزید تقویت ملے گی ،پاکستان نے ثابت کیا اسے دھونس کے ذریعے خوفزدہ نہیںکیا جا سکتا ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان آج نہیں تو کل جھوٹے مقدمات میں سر خرو ہو ہی جائیں گے ،یہ بہترین وقت ہے کہ حکمران اپنی ضد اور اناء کو چھوڑ کر قوم کے اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے انہیں باعزت رہا کر دیں ۔ عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں اور ان کی رہائی سے قوم کو اتحاد کو مزید تقویت ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ساری قوم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے اس لئے اسے نظر انداز کرنے کی بجائے اس پر پیشرفت کی جانی چاہیے اور عمران خان پر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں