عمران خان 39

عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے اوراخبار فراہم کرنے کی درخواست

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے بیٹوں قاسم اور سلمان سے فون پر بات کرانے، ٹی وی کی سہولت بحال کرنے اور اخبار فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند جیل ٹرائل کے دوران آج بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ان کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں دائر کی۔

درخواست میں عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ٹی وی کی سہولت بحال کرنے، انگریزی روزنامہ فراہم کرنے اور ان کے ذاتی معالج سے معائنے کی اجازت مانگی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کروائی جا رہی، درخواست پر اڈیالہ جیل میں سماعت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں