طارق فضل چوہدری 25

عمران خان کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر کیلئے حکومت نے تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کیے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر کیلئے حکومت نے تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں سخت سکیورٹی انتظامات میں پمز منتقل کیا۔ منگل کو ایکس پر اپنے ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق پہلے پروسیجر کے بعد بینائی میں بہتری آئی،

جس کے پیشِ نظر ماہر معالجین نے دوسرے پروسیجر کی سفارش کی۔ آج یہ عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا اور میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔عمران خان کو آئندہ انجکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں بھی تمام انتظامات شفاف اور ضابطے کے مطابق کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں