علیمہ خان 23

عمران خان کا علاج کرانے تک خیبر پختوانخواہ کو بند کر دیا جائے ‘ علیمہ خانم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا ہے کہ عدالتی نظام دفن ہو چکا ہے،ہمیں سلمان صفدر سے تفصیلات اس وقت ملیں جب سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئیں،عمران خان نے بتایا کہ تین ماہ سے دھندلا نظر آرہا تھا ،کلبھوشن ہوتا تو پورے پاکستان کی میڈیکل ٹیمیںپہنچ جاتیں۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا کہ بظاہر صحت کے حساب سے عمران خان فٹ ہیں،آنکھ کی شکایت پر صرف آئی ڈراپ دی گئی،بتایا گیا ہے کہ آنکھ سے مسلسل پانی نکل رہا ہے ،آنکھ کا علاج نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور جیل ڈاکٹر مجرم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جرم ہے کہ وہ عوام کی بات کرتا ہے، میں یہ کہتی ہوں دشمن ایسا نہیں ہونا چاہیے ،پییٹھ پر چھرا مارنے والا ہیرو نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے علاج کے لیے کوئی حکم نہیں لکھا،ہمیں چھپا کر علاج کروانا قبول نہیں ہے،عمران خان کے ذاتی معالج کی موجودگی کیوں قبول نہیں کر رہے۔

انہوںنے کہا کہ خیبر پختوانخواہ کے تمام اراکین قومی اسمبلی ،محمود اچکزئی اور ناصر عباس نقوی کے احتجاج پر شکر گزار ہیں،خیبر پختوانخواہ کو اس وقت تک بند کر دیا جائے جب تک عمران خان کا علاج نہیں کروایا جائے،ہم خبردار کر رہے ہیں کہ عمران خان کا علاج کروائیں،تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں خیبر پختوانخواہ کے بند ہونے پر برداشت کر کے اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی رپورٹس پر اعتبار نہیں کریں گئے،بے بس کمزور پر زور دکھانے والا اصل میں بزدل ہوتا ہے،رات کو فون آیا تھا کہ ہسپتال میں علاج کروا دیں گے مگر ان کے ڈاکٹر اور فیملی ممبر نہیں ہوں گئے،ہمیں یہ قبول نہیں ہے صحیح طرح سے علاج کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں