فیصل جاوید 260

عمران خان پی ٹی آئی ہے اور پی ٹی آئی عمران خان ہے، فیصل جاوید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) جہانگیرترین کے الگ گروپ کے معاملے پروفاقی وزرا نے ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ۔ وفاقی وزیراسد عمربھی میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔

اسد عمرنے ٹوئٹر پر کہا کہ میں اسد عمرہوں اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ دوسری جانب سینیٹرفیصل جاوید نے بھی ٹوئٹرپرلکھا ہے عمران خان پی ٹی آئی ہے اور پی ٹی آئی عمران خان ہے۔ سینیٹر نے بیہانڈ یواسکیپر کا ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں