مسرت جمشید چیمہ 96

عمران خان پاکستانی سیاست کی تاریخ میں جدوجہد کا استعارہ بن گئے ہیں’مسرت چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذات اور مفادات کیلئے سیاست کر رہے ہوتے تو آج جیل سے باہر ہوتے لیکن انہوں نے قوم کے تابناک مستقبل کیلئے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے کو ترجیح دی ،عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ حکمرانوں کی ہر ممکن کوشش ہے کہ انہیں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے اورملک میں خوف و ہراس کی فضا قائم رکھ کر اپنے جعلی اقتدار کو طوالت دی جائے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستانی سیاست کی تاریخ میں جدوجہد کا استعارہ بن گئے ہیں، عمران خان پر عزم ہیں اور ان کا قوم کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان کا مستقبل ہرگز تاریک نہیں ، قوم ہرگز مایوس نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی اور ملک حقیقی معنوں میں معاشی طور پر ترقی کی منازل طے کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں