طلال چوہدری

عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،طلال چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،حکومت نے کبھی این آر او کی پیشکش نہیں کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا لیکن انہیں حکومت کی جانب سے این آر او کی کوئی پیشکش نہیں ہے۔