حمزہ شہباز

عمران خان نے جھوٹ میں سب سے زیادہ نمبر لے کر ٹاپ کیا ہے‘ حمزہ شہباز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کھلاڑی نہیں‘ کھلنڈرے ہیں‘نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک سے کھیل کھیلا ‘عمران خان نے نواز شریف‘ شہباز شریف کو جیل میں ڈالا کوئی بات نہیں لیکن اس نے پاکستان کے بچوں سے انتقام لیا جس کا حساب ہو گا‘کورونا میں بخار کی دوائی نایاب ہو گئی ‘کسان آج رل گیا ہے‘عمران نیازی نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ‘ اس کیلئے لانگ مارچ کریں گے ۔

منگل کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صاف پانی کیس میں سولہ افراد کو بری کردیا گیا۔ قمرالسلام کو انتخاب سے پہلے گرفتار کیا گیا۔ انہیں پابندِ سلاسل کیا۔ مقدمے سے بری ہونے کا مطلب ہے کہ کیس جھوٹا تھا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستانی عوام دیکھ رہے ہیں کہ عمران نیازی کے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ عمران نیازی کھلاڑی نہیں، کھلنڈرے ہیں۔

نیا پاکستان بنانے والوں نے اس ملک کے ساتھ کھیل کھیلا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ صاف پانی کیس جعلی اور جھوٹا ہے۔ چار سال میں کرپشن کی ایک پائی ثابت نہیں ہوئی۔ عمران خان نے نوازشریف، شہباز شریف کو جیل میں ڈالا کوئی بات نہیں لیکن اس نے پاکستان کے بچوں سے انتقام لیا اس کا حساب ہو گا۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی کرنے جا رہے ہیں۔

اس نئے پاکستان مین کھلواڑ ہوا ہے. کورونا میں بخار کی دوائی نایاب ہو گئی ہے۔ کسان آج رل گیا ہے۔ اس نے پاکستان کو برباد کیا ہے۔ اس کی سزا اسے ملے گی۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اور اس کے ترجمان روز نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں۔ تم روز نیا شوشہ چھوڑو لیکن پاکستانی عوام تمھیں نہیں چھوڑے گی۔ اس آدمی نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے لیے لانگ مارچ کریں گے۔یوسف رضا گیلانی سے متعلق حمزہ شہباز نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کا معاملہ ہے۔