مریم اور نگزیب 184

عمران خان مسلسل عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں ، کورونا کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے ،بخار کی گولی سے ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کے لیے روزگار، مریض کے لیے دوائی اور کسان کے لیے کھاد غائب ہے حکومت کو شرم آنی چاہیے۔ عمران خان نے ملک سے گیس غائب کر کے اپنے مافیاز کی جیبیں بھری ہیں۔ عمران خان مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی خوشحالی، روزگار اور کاروبار غائب کرنے والی حکومت کو فارغ ہونا چاہیے۔ چینی، آٹا، گیس، بجلی، دوائی، کھاد عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں