مریم اورنگزیب

عمران خان روئیں یا چیخیں، ان سے سمجھوتہ کرنے کوکوئی تیار نہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان روئیں یا چیخیں ، ان سے سمجھوتہ کرنے کو کوئی تیار نہیں ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ‘رجیم ہٹانے والوں’ ، ‘امپورٹڈ حکومت’ اور خود پر ‘حملہ کرانے والوں ‘، سب سے سمجھوتے کی بات ، سمجھوتہ نہیں، این آر او کے لیے منتیں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق عمران خان سمجھوتے کی بات اس لیے کر رہے ہیں کہ ہیروں، 190 ملین پانڈ اور القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کا جواب نہ دینا پڑے۔