احسن اقبال 146

عمران خان حمایتیوں میں جس انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے وہ معاشرے کےلئے کینسر ہے‘ احسن اقبال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اپنے حمایتیوں میں جس انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے وہ معاشرے کےلئے کینسر ہے‘مسجد نبوی میں پی ٹی آئی ورکروں کی ہلڑبازی کی مذمت کرتا ہوں‘یہ وہ مقام ہے جہاں آواز اونچی کرنے کی ممانعت ہے اور فرشتے بھی پلکیں جھکا کر گزرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گزشتہ روز ہوئے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ مسجد نبوی میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی طرف سے ہلڑبازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں احسن اقبال لکھتے ہیں کہ یہ وہ مقام ہے جہاں آواز اورنچی کرنے کی ممانعت ہے اور فرشتے بھی پلکیں جھکا کے گزرتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ عمران نیازی اپنے حمایتیوں میں جس جنونیت اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے وہ معاشرے کے لئے کینسر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں