لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی اپنا آخری پتہ استعمال کریں گے، چودھری پرویز الہی وزیراعلی بن چکے ہیں ، پرویز الہی تقریبا 200 ووٹ لیں گے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ ابھی تو عمران خان بھی نہیں گئے، عمران خان یہیں پر ہیں وہ نہیں جا رہے اب وہ کیسے جاتے ہیں، آخری موقع پر کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آصف زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الہی کا کوئی چانس نہیں،انہوں نے جواب میں کہا کہ آصف زرداری بہت بڑے سیاست دان ہیں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے میں اپنی رائے دے رہا ہوں۔
وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی کشتی نہیں ڈوبی، کشتی کو ابھی ڈبل انجن لگے گا اور کشتی بھاگے گی جبکہ عمران خان ابھی اپنا آخری پتہ استعمال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہی کو عمران خان نے وزیر اعلی بنایا اور وہ پی ٹی آئی کی طرف سے بن رہے ہیں۔









