اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنما رﺅف حسن نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی دھمکی اپیل ہیے کہ ہمیں سیاست کرنے کی اجازت دیں، پنجاب پولیس نے جب مزاحمت کی تو بہت سارے پولیس اہلکاروں کو پکڑا گیا اور پھینٹی بھی لگائی گئی، میں کبھی بھی حق میں نہیں ہم ہتھیار اٹھائیں، میں سمجھتا ہوں ڈائیلاگ کرنا چاہئیے۔
ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ، 9مئی کے بعد پھر پچھلے کچھ دنوں سے پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہورہا ہے، جس طرح ہمارے احتجاج کو بار بار سبوتاژ کیا گیا ہے، پورے کے پورے شہر لاک ڈاﺅن ہوجاتے ہیں، علی امین کے پاس آپشن کیا ہے؟ کیا وہ گولیاں کھاتا رہے؟
اس پربراہ راست گولی چلائی گئی ہے، لوگوں کو مارا گیا ہے، کیا وہ کہے اور ماریں؟علی امین گنڈا پور کی دھمکی ایک اپیل ہیے کہ ہمیں سیاست کرنے کی اجازت دی جائے۔ہمیں پرامن احتجاج کرنے دیا جائے، شہروں کو لاک ڈاﺅن نہ کیا جائے، اس صوبے پر بڑا پریشر ہے۔ پنجاب پولیس نے جب مزاحمت کی تو بہت سارے پولیس اہلکاروں کو پکڑا گیا اور پھینٹی بھی لگائی گئی، علی امین گنڈا پور نے اپنے بندے بھیج کر ان کو آزاد کرایا۔ میں کسی حالت میں کبھی حق میں نہیں ہم ہتھیار اٹھائیں۔ علی امین اسی وجہ سے واپس گئے کہ لڑائی نہ ہوجائے، میں سمجھتا ہوں کہ ڈائیلاگ کرنا چاہیئے۔