علیم خان

علیم خان کی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے عفریت پر قابو پانے کے لئے ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عسکری اداروں کے جوانوں نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ، شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،اللہ تعالی غمزدہ خاندانوں کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے اور شہداکیدرجات بلند کرے۔