علیمہ خان 19

علیمہ کے 15ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدم حاضری پر عدالت سخت برہم

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشت گردی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے 15 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر سخت برہمی و ناراضی کا اظہار کیا۔عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان کو کل بدھ 25 فروری گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔علیمہ خان کے دونوں گارنٹرز کے بھی 5 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت (آج) بدھ 25 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں