خانیوال (ر پورٹنگ آن لائن) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قیصر عباس کاظمی نے بتایا ہے کہ پوسٹ گریجو ایٹ
اور بی اے ،بی ایڈ کورسز کے داخلوں کی آ خری تاریخ 15اکتوبر مقرر کی گئی ہے خواہش مند طلبا و طا لبا ت 15اکتوبر تک اپنے داخلہ
فارمز جمع کروائیں انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرک اور ایف اے کو رسز میں داخلہ فارمز جمع کروانے میں 15ستمبر تک توسیع کردی
گئی ہے طلبا و طالبات کسی بھی رہنما ئی کے لیے ان کے دفتر میں دفتری اوقات میں ملاقات کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں
یا نمبر061-9220201 پر رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ داخلہ فارمز تما م تحصیلوں میں علامہ اقبال
اوپن یونیورسٹی کے مقرر کردہ سیلز پوائنٹس یا یونیورسٹی کی آن لائن سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ
داخلوں اور رزلٹ کے متعلق معلومات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔









