اوپن یونیورسٹی 175

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020 کے بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری( کے امتحانی پرچے آج ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئیے جائیں گے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020 کے بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)پروگراموں کے سمسٹر ٹرمینل امتحانات کے امتحانی پرچے آج) ہفتہ 5جون(کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئیے جائیں گے، طلبہ اپنے متعلقہ کورسز کے سوال نامے ویب سائٹ پر رول نمبر سلپ والی آپشن سے چیک کرسکیں گے، طلبہ اِن سوال ناموں کے جوابات گھر بیٹھ کر مقررہ وقت میں تحریر کرکے اپنے ٹیوٹرز کوارسال کرینگے۔جوابی کاپیاں ٹیوٹرز کو ارسال کرنے کی آخری تاریخ 20۔جون مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں بی ایس، بی ایڈ، اے ڈی ای، اے ڈی سی کے آن لائن امتحانات 6جون سے 13جون تک منعقد ہونگے جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایم ایڈ، ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام اور ایم بی اے پروگراموں کے امتحانات 4تا 11 کے دوران لیے جائیں گے۔ طلبہ کے تمام کورس کوڈز کے پیپرز صبح 8:30بجے طلبہ کے پہلے سے بنے ہوئے ایل ایم ایس اکانٹ میں اپلوڈ کئے جائیں گے جو رات 8:30بجے تک اپلوڈ رہیں گے۔

طلبہ کو متعلقہ کورس کوڈ کا پرچہ حل کرنے کے لئے 12گھنٹے کا ٹائم دیا جائے گا۔ یعنی طلبہ مقررہ وقت پر پیپر شروع کرسکے گا اور اسی دن حل شدہ پرچہ رات 8:30بجے تک اپلوڈ کرسکے گا، مقررہ وقت کے بعد پیپرز کو اپ لوڈ کرنے کی سہولت ختم کردی جائے گی۔آن لائن امتحانات میں معاونت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر صبح 8:30بجے تا رات 8:30بجے کھلے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں