قلات(رپورٹنگ آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس سی (ماس کمیونیکیشن) ایم ایس سی (فارسٹری ایکسٹنشن) اور ایم ایس سی ( انوائرمنٹل ڈیزائن میں سیمسٹر بہار 2020 میں داخلہ کے لیئے فارمز جمع کرانے والے طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2020 میں پیش کیئے ان میرٹ بیسڈ پروگرامز داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کی ہے
جوکہ یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر موجود ہیں منتخب امیدواروں کو مطلوبہ داخلہ فیس جمع کروانے کے لیئے ان کے فراہم کردہ موبائل نمبرز پر ایس ایم ایس بھیج دیئے گئے ہیں اور بذریعہ ڈاک بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں جن میں انہیں دس جولائی تک داخلہ فیس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے منتخب امیدوار داخلہ فیس جمع کرانے کے لیئے بنک چالان یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کرکے مسلم کمرشل بنک الائیڈ بنک یونائیٹڈ بنک اور فرسٹ ویمن بنک میں جمع کرسکتے ہیں۔