شاہ رخ خان

عقیدہ ہے خدا نے جو کچھ عطا کیا، وہ چھِن بھی سکتا ہے، شاہ رخ خان

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ خدا نے ہمیں عطا کیا ہے وہ ہم سے چِھن بھی سکتا ہے۔شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے اپنی کامیابی جو انہوں نے بہت محنت سے حاصل کی ہے، اس کو کھونے کے ڈر کے بارے میں بات کی ہے۔اداکار نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سوچتا تھا کہ میں بہت محنت کرتاہوں، اچھی اداکاری کرتا ہوں اور وہ صحیح کام کررہا ہوں ،میں ایک ذہین انسان ہوں ، تعلیم یافتہ ہوں اور وہ ہر چیز کرسکتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ لگتا تھا کہ کچھ بھی دے کر بدلے میں کچھ بھی حاصل کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہل یکن جب آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ جو آپ کو بدلے میں مل رہا ہو وہ اس سے زیادہ ہے، جس کے آپ حقدار ہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ اس قابل ضرور ہیں کہ لوگ انہیں پسند کریں لیکن بہت زیادہ نہیں، وہ اس قابل ہیں کہ وہ پیسے کمائیں لیکن بہت زیادہ نہیں، وہ اس قابل ہیں کہ انہیں ایوارڈز ملیں لیکن بہت زیادہ نہیں، وہ فلمیں بنانے کے قابل بھی ہیں لیکن بہت جلدی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت زیادہ روحانی خیالات رکھنے والے عبادت گزار اور نیک شخص نہیں ہیں لیکن ان کا عقیدہ ہے کہ جو خاص چیزیں آپ کو اچانک سے عطا کی جاتی ہیں وہ اسی طرح ایک جھٹکے میں آپ سے چِھن بھی سکتی ہیں۔