عفت عمر

عفت عمر کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ عفت عمر کی بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہیں اور انھں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔52 سالہ اداکارہ عفت عمر یوں تو اداکاری کے علاوہ اپنے بولڈ ڈریسنگ سینس کی بدولت خبروں کی زینت بننی رہتی لیکن اب ان کی نئی تصویروں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔

فیشن کی آئیکون مانی جانے والی مشہور سینئر اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2 جولائی کو ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں انتہائی مختصر لباس میں امریکہ کی سڑکوں پر مٹر گشت اور فوٹو شوٹ کرتے دیکھا گیا۔جینز اور منی ٹاپ میں ملبوس اداکارہ عفت عمر کی تصاویر سے ان کے مداح خاصے نالاں ہیں، ویڈیو میں موجود تصاویرں پر ان کے چاہنے والے بھی نفرت آمیز تبصرے کرتے دیکھائی دے رہے ہیں، اور انہیں بوڑھی گھوڑی لال لگام جیسے محاروے کَس رہے ہیں۔