لاہور (ط)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے سی ای او پبلک نیوز احمد ساہی کے والد، معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر شفقت حسین چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عظمی بخاری نے احمد ساہی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شفقت حسین چوہدری کی تعلیم کے شعبے میں خدمات قابلِ تحسین ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت احمد ساہی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔









