لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے عطا اللہ تارڑ کو ہتھکڑی لگا کر اوربکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کی عکاسی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستانی جان لیں کہ اب احتجاج کرنے پر ہتھکڑی پہنائی جائے گی، قید کیا جائے گا ،عطا اللہ تاڑر کو ہتھکڑی پہنا کر بکتر بند گاڑی میں دہشتگردوں کی طرح عدالت میں پیش کرنے پر شرم آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ فسطائی ذہنیت رکھنے والے عمران صاحب کے دور میں احتجاج بھی سنگین جرم بنا دیا گیا ہے عطا تارڑ کی ہتھکڑیاں عمران صاحب کے غیرجمہوری دور کا ثبوت ہے ،عمران صاحب سن لیں ووٹ چوری کے خلاف احتجاج اب نہیں رکے گا ۔