میتھیورینشا 24

عرفات منہاس کیلئے اسپیشل دن تھا، ڈیبیو یادگار رہا، میتھیورینشا

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میتھیورینشا نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کوالٹی اسپنرز سامنے لایا ہے،عرفات منہاس کیلئے اسپیشل دن تھا، ڈیبیو یادگار رہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ برصغیر میں پچز سلو اور اسپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں چند گیندیں کافی نیچے رہی تھیں، گیند بھی اسپن کافی ہوئی،ہم تیار تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا ایسی پچز پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان پر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا، ایڈم زیمبا کو بیک اسپیزم تھا، امید ہے جلدٹھیک ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی خوبصورت شہرہے، کراؤڈ بہت پرجوش تھا اور پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہمارا تعلق بہت اچھا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں