لاہور(رپورٹنگ آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ عددی اکثریت کے مطابق سینیٹ کی سیٹیں حاصل کریں گے،ملکی ترقی میں کسی کو رخنہ ڈالنے نہیں دیں گے،تعلیمی اداروں میں میرٹ پر تعیناتیوں سے کارکردگی بہتر ہوگی۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی 6 اورن لیگ کی 5نشستیں بنتی تھیں، 6کی جگہ 7سیٹوں کی ضد کرتے تو کچھ نہیں بن سکتا تھا،عددی اکثریت کے مطابق سینیٹ کی سیٹیں حاصل کریں گے،عبدالحفیظ شیخ نے معیشت کی بہتری کے لیئے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈگریوں کاحصول آسان بنادیا ہے،تعلیمی اداروں میں میرٹ پر تعیناتیوں سے کارکردگی بہتر ہوگی،ہم نے کوئی ایک بھی ملازم سفارش پر نہیں لگایا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی ترقی میں کسی کو رخنہ ڈالنے نہیں دیں گے۔