لاہور ہائی کورٹ 53

عدالت کی پیرا کے وکیل کو قبضہ نہ دلوانے سے متعلق تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پیرا فورس کی جانب سے کوٹ رادھا کشن میں 10کنال اراضی کا قبضہ دلوانے کے خلاف درخواست پر پیرا کے وکیل کو قبضہ نہ دلوانے سے متعلق تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت کردی.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد فیاض کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کوٹ رادھا کشن میں 21کنال وراثتی زمین موجود ہے۔درخواست گزار نے 10کنال اراضی خود خریدی جو کہ درخواست گزار کے نام ہے، درخواست گزار نے بتایا کہ وراثتی زمین کی تقسیم کے بجائے پیرا فورس نے 10کنال ذاتی اراضی پر فیملی ممبران کو قبضہ کرا دیا لہٰذا عدالت 10کنال اراضی پر پیرا فورس کی جانب سے کرایا گیا قبضہ ختم کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پیرا فورس قبضہ دلوا سکتی ہے، پیرا کیسے قبضہ دلوا سکتا ہے؟ انکے پاس کیا اختیار ہے؟۔پیرا کے وکیل نے بتایا کہ پیرا نے قبضہ نہیں لیکر دیا یہ شائد کسی ریونیو افسر نے کرایا ہوگا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے لیے ریونیو افسر کچھ نہیں ہے آپ ہمیں لکھ کر دیں کہ قبضہ پیرا نہیں چھڑایا۔عدالت نے پیرا فورس کے وکیل کو قبضہ نہ دلوانے سے متعلق تحریری بیان دینے کی ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں