کیرولین لیویٹ 76

عدالت کا فیصلہ حد سے تجاوز کی ایک مثال ہے، وائٹ ہاوس

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کے خلاف تجارتی عدالت کا فیصلہ حد سے تجاوز کی ایک مثال ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی سپریم کورٹ کو محصولات پر صدر ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دینا چاہیے۔ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کی تجویز پر دستخط کر دیے ہیں لیکن بات چیت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ حماس کی جانب سے ابھی تجویز پر جواب موصول نہیں ہوا ۔

کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پرامید ہیں کہ روس، یوکرین اگلے ہفتے امن مذاکرات کیلئے ملاقات کریں گے۔انہوں نے ایلون مسک کے مستعفی ہونے پر کہا کہ محکمہ حکومتی کارکردگی کے عملے کے ساتھ ٹرمپ کابینہ تعاون کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں