نکولس

عدالت کا فرانس کے سابق صدر سرکوزی کی رہائی کا حکم

پیرس ( رپورٹنگ آن لائن)فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی مجرمانہ سازش کے الزام میں پانچ سال کی سزا کے تین ہفتے بعد جیل سے رہا ہونے والے ہیں۔

پیرس کی ایک عدالت نے فیصلہ سنایا کہ 70 سالہ سرکوزی کو ان کی سزا کے خلاف اپیل تک عدالتی نگرانی میں رکھا جائے گا۔سابق صدرنکولس سرکوزی کو مجرمانہ سازش کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ 5سال قید میں سے 3 ہفتے مکمل کرنیکے بعد نکولس سرکوزی کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

سابق صدر کے فرانس چھوڑنے پر پابندی رہے گی، نکولس سرکوزی کا گھر پر رہتے ہوئے الیکٹرانک ٹیگ پہننے کا امکان ہے۔نکولس سرکوزی کو انتخابی مہم کیلئے فنڈنگ سازش کیالزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔