جوڈیشل الاؤنس 36

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پولیس پر حملہ اور دہشتگردی کے مقدمے کی سماعت9اگست تک ملتوی کردی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پولیس پر حملہ اور دہشتگردی کے مقدمے کی سماعت9اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو پولیس پر حملہ اور دہشتگردی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کیحلیم عادل شیخ، علی زیدی، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا شجاعت علی اور مہہ جبین ایڈووکیٹس نے مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مقدمہ دہشتگردی کا نہیں بنتا سیشن کورٹ منتقل کیا جائے۔ دہشتگردی کی دفعات سیاسی رنجش کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سولجر بازار پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں