اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عدالت نے تاریخ مقرر کی ہے نوازشریف کو آناچاہیے اور میڈیکل رپورٹ دینی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہازتک پہنچتے ہی نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہوگئی تھی، شاید ڈاکٹر کے کہنے پر نواز شریف صبح، دوپہر اور شام تصویریں لے رہے ہیں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عدالت میں نوازشریف کی پرانی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، عدالت نے حکم دیاکہ نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ دی جائے، شکرکریں رپورٹ نوازشریف کی ہی دی تھی کسی اورکی نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام ان کی باتوں پر اعتماد نہیں کرتے ،کیسے مطمئن ہوجائیں، عدالت نے تاریخ مقرر کی ہے نوازشریف کو آناچاہیے، وزیرقانون فروغ نسیم اس معاملے کو قانونی طریقے سے لیکرچلیں گے۔ سینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت میں پیش اور میڈیکل رپورٹ دینی چاہیے، نئی میڈیکل رپورٹ نہ آنے پر پنجاب حکومت نے توسیع کی درخواست مستردکی تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کاواضح مقف ہے قانون سب کیلئے برابر ہوناچاہیے ، ان کیخلاف مقدمات میں دو درجن سے زائد چوہے نکلے ہیں، عمران خان نے ایک سال عدالت میں40سالہ ریکارڈ پیش کیا۔