کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کراچی کی مقامی عدالت نے اسلامی شعائر کی توہین کے مقدمے میں ملزم رجب بٹ کی ضمانت میں توسیع کردی ۔
سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسلامی شعائر کی توہین کے مقدمے میں ملزم رجب بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رجب بٹ کی درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی کردی۔ عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔
ملزم کیخلاف حیدری تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ سماعت کے بعد ملزم اور وکلا میں پہلے منہ ماری ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ جس کے بعد وکلا نے رجب بٹ کی دھلائی کی۔ وکلا صفائی نے بیچ بچاؤ کرایا اور پھر سٹی کورٹ سے روانہ ہوگئے۔








