سعود شکیل 43

عثمان طارق کو کچھ مختلف طریقے سے خود کو منوانا ہوگا،سعود شکیل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ عثمان طارق کو کچھ مختلف طریقے سے خود کو منوانا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ عثمان طارق کا ایک بوم آیا لیکن اب بیٹرز بھی ان کے خلاف تیاری کرکے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے میچز میں عثمان طارق کی جانب سے منفرد بولنگ دیکھنے کو ملے گی۔سعود شکیل نے کہا کہ کراچی میں جس طرح کا موسم ہے ممکن ہے اسپنرز کو مدد ملے گی، انہیں اور ابرار کو کراچی گراؤنڈ کی کنڈیشن کا اندازہ ہے جو ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگا۔گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ احمد دانیال بھی انجری کی وجہ سے اب ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ مڈل آرڈر میں مسائل ہیں یکدم وکٹیں کھو دیتے ہیں، حسن نواز کو گزشتہ سال بھی مڈل آرڈر میں ہی کھلایا تھا۔

سعود شکیل نے کہا کہ سب کو نظر آرہا ہے کہ کرکٹ کس طرف جارہی ہے، ٹی 20 کرکٹ کی اپنی اہمیت ہے اگر کوئی کھلاڑی اس فارمیٹ کو ایڈوپ نہیں کرے گا تو وہ پیچھے رہ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں