صوبائی کابینہ

عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 33واں اجلاس

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 33 واں اجلاس جو منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا کہ ایجنڈے سے محکمہ سوشل ویلفیئر بورڈ کے معاملات ایجنڈے سے نکال دئیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ان معاملات کو اجلاس کے ایجنڈے سے نکالنے کے لئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے کابینہ کمیٹی سے درخواست کی تھی جس کی وجہ مذکورہ صوبائی وزیر کی محکمے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات کے جوابات کی فراہمی کے لئے عدم تیاری بتائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کے منگل کے روز ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں محکمہ سوشل ویلفیئر بورڈ کے مختلف معاملات بحث کے لئے ایجنڈے کے سب سے اوپر رکھے گئے تھے