عبدالعلیم خان 11

عبدالعلیم خان کی لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دشمن ملک وطن عزیز کا امن خراب کرنے کی کوشش میں ہے، پاک فوج اور پولیس جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس ایچ او اور پولیس جوانوں کی شہادتوں پر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے خاندانوں کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں