عامر خان

عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا، جنید کو بھاری ذمہ داری دیدی

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) بالی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے بیٹے جنید کے کندھے پر بھاری ذمہ داری ڈالتے ہوئے اپنا پروڈکشن ہاؤس حوالے کردیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں جنید خان نے انکشاف کیا کہ عامر خان ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں اور پروڈکشن کا کام جنید خود دیکھ رہے ہیں۔چھوٹی عمر میں پروڈکشن سنبھالنے پر اداکار کا کہنا تھا کہ ان کو فلم سیٹ کا اچھا تجربہ ہے، فلم ‘پی کے’ کے سیٹ پر بھی وہ موجود تھے جبکہ وہ متعدد اشتہاری شوٹ بھی کروا چکے ہیں۔

جنید خان نے بتایا کہ ان کے والد عامر خان نے انہیں پروڈکشن سنبھالنے کا حکم دیا کیوں کہ وہ ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ جنید خان نے حال ہی میں فلم ‘مہاراج’ سے اپنا بالی وڈ ڈیبیو کیا ہے اور فلم میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔