اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ اور امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں قیمت تقریباً ایک روز میں 25 فیصد بڑھنے سے خام تیل کی قیمتیں 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔
یہ اضافہ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سب سے زیادہ ہے، جب خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے کہیں اوپر چلی گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل ہوئی تو تیل 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 157 ڈالرز کی کمی سے 5023 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔








