کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں 3ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1863ڈالر ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1900روپے سستا ہو کر1لاکھ26ہزار200روپے کا ہو گیا اسی طرح1629روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ8ہزار196روپے پر آ گئی ۔
اشتہار
107
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









