کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1808ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت172روپے کے اضافے سے93ہزار707روپے ہو گئی۔
علاوہ ازیں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا16ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں زیر تبصرہ مدت میںایک تولہ سونا200روپے اور دس گرام سونا172روپے سستا ہو گیا ۔