کراچی (رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں منگل کو 7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونامہنگا ہو کر1765ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 100روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر1لاکھ13ہزار روپے ہو گئی اسی طرح86روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر96ہزار880روپے پر جا پہنچی ۔
اشتہار
128
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









