عالمی مارکیٹ 154

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں2ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں2ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2100روپے سستا ہو کر1لاکھ 41ہزار200روپے کا ہو گیا جبکہ1800روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ21ہزار50روپے پر آ گئی تاہم عالمی مارکیٹ میں14ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1860ڈالر پر جا پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں