پیشوا پوپ لیو 46

عالمی تنازعات پر بے حسی کا مظاہرہ نہ کیا جائے، پوپ لیو کا ایسٹر پر پیغام

روم(رپورٹنگ آن لائن)کیتھولک مسیحی افراد کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے تنازعات پر بے حسی نہ دکھائیں اور امن کے لیے کام کریں۔سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب میں پوپ نے کہا کہ بداعتمادی اور خوف نے ہمارے درمیان تعلقات کو جنگ اور ناانصافی کی وجہ سے متاثر کیا ہے۔

پوپ نے اپنے خطاب کے دوران کسی تنازع کا نام لے کر ذکر نہیں کیا، تاہم وہ اس سے قبل صدر ٹرمپ اور عالمی رہنماں پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ تنازعات کو پھیلنے سے روکیں۔پوپ لیو کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں حضرت عیسی کے طریقہ کار سے بالکل ہٹ کر ہیں، خدا نے زندگیاں تباہ کرنے کی نہیں انہیں بنانے کی ترغیب دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں