لبنانی وزیراعظم

عالمی برادری ریاست کی حمایت کرے نہ کہ گروہوں کی ،لبنانی وزیراعظم

بیروت (رپورٹنگ آن لائن )لبنان کے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان کی ریاست کی حمایت کرے نہ کہ ان گروپوں کی جو لبنان میں کام کر رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ منگل کے روز کیا ہے۔لبنانی وزیراعظم نے اس موقع پر ایران کو بھی ہلکی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ملکوں کو چاہیے کہ وہ لبنان میں اپنی مداخلت کو روک دیں۔

نجیب میقاتی سعودی عرب میں عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں کام کرنے والے گروپوں کی حمایت کرنا لبنانی ریاست کے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اس لیے ملکوں کو چاہیے کہ وہ لبنانی ریاست کی حمایت کریں نہ کہ گروپوں کی۔