عالمی ادارہ صحت 200

عالمی ادارہ صحت نے بھارت کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی

نیویارک( ر پورٹنگ آن لائن)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی جس سے تصدیق شدہ ویکسین کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔یہ ویکسین بھارت کی تیار کردہ ہے جس کا نام کوواکسین ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ایکسیس ٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس ڈاکٹر مارینجیلا سما نے کہا کہ یہ ہنگامی استعمال کی فہرست ویکسینز کی دستیابی کو بڑھاتی ہے جو کہ ہمارے پاس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے سب سے موثر طبی طریقہ کار ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم ہمیں تمام آبادیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دبا کو برقرار رکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں